جاتی سردیاں پھر لوٹ آئیں ، ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیش گوئی

خیبر پختو نخوا، گلگت بلتستان،کشمیر اور خطہ پوٹھوہار میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سکردو میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : قلعہ عبداللہ میں سیکیورٹی فورسز پر حملہ ناکام،دو خودکش حملہ آور سمیت 5 دہشتگرد ہلاک،دو اہلکار شہید

اس کے علاوہ ہنزہ میں منفی 6، کوئٹہ منفی 3، اسلام آباد ایک، پشاور، مظفرآباد 3، ملتان، سکھر، ڈیرا اسماعیل خان 6، لاہور، نوابشاہ7 اور کراچی میں 12ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے آج خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور خطہ پوٹھوہار میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ظاہر کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے