آئی ایم ایف کا وفد آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرے گا
عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرے گا۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کا وفد معاشی اصلاحات پر حکومت سے مذاکرات کرے گا اوربینچ مارکس اور ایف بی آر کے اہداف کا تفصیلی جائزہ لے گا۔
یہ بھی پڑھیں:شرح سود میں کمی معیشت کیلیے خوش آئند، سرمایہ کاری بڑھے گی، وزیراعظم
وفد آئی ایم ایف کے طے شدہ اہداف پر عمل درآمد کا معائنہ کرے گا اور پاکستان میں معاشی کارکردگی اور ریونیو کلیکشن کے معاملات کا تفصیلی جائزہ لے گا۔
ذرائع کے مطابق دورے کے اختتام پر وفد اپنی رپورٹ مرتب کرے گا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں