”عزم استحکام“ کے عنوان سے ارشد ندیم کی تصویر والاخصوصی ڈاک ٹکٹ جاری
وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر 77 ویں یوم آزادی کے موقع پر ”عزم استحکام“ کے عنوان سے ارشد ندیم کی تصویر والاخصوصی ڈاک ٹکٹ جاری کر دیا گیا۔
ڈاک ٹکٹ پر پاکستان کے جیولین تھرور اولپمئین ارشد ندیم کی تصویر لگا کر انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا ، اولپمئین ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس میں 92.97 میٹر فاصلے پر نیزہ پھینک کر نیا اولمپک ریکارڈ قائم کر کے گولڈ میڈل حاصل کیا اور نوجوان نسل کے لئے ایک مثال بن گئے ہیں۔
ڈاک ٹکٹ کو عزم استحکام کا عنوان دیا گیا ہے جو ملک کی ترقی اور استحکام کے عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ڈاک ٹکٹ میں مینار پاکستان کی تصویر کو شامل کر کے پاکستان کی آزادی کی جدوجہد اور اس کی علامتی اہمیت کو بھی اجاگر کیا گیا ہے۔حکومت پاکستان کی جانب سے یوم آزادی کے موقع پر جاری کردہ ڈاک ٹکٹ آنے والی نسلوں کو پاکستان کی آزادی کی جدوجہد، قربانیوں اور حکومت پاکستان کی ملکی استحکام کے لئے جدوجہد اور عزم سے آگاہ کرے گا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں