مسلم لیگ ن ترقی کا سفر نواز شریف کی قیادت میں جاری رکھے گی،صدر ن لیگ آزاد جموں و کشمیر شاہ غلام قادر
صدر پاکستان مسلم لیگ ن آزاد جموں و کشمیر شاہ غلام قادر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ خدمت خلق پر بھروسہ کیا، مسلم لیگ ن نے تعمیر و ترقی کا سفر قائد محمد نواز شریف کی قیادت میں جاری و ساری رکھا ہے اور رکھے گی ، وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے آزاد کشمیر میں دانش سکولز کا سنگ بنیاد رکھنےکے بعد منصوبوں کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کی ہدایت کی۔ گریز ویلی کے مسائل حل کیے ہیں ، مزید بھی کروں گا ،ایمرجنسی کے تحت ہلمت میں ڈاکٹروں کی ٹیم کو بھیج دیا ہے ، لوئر گریس ، کیل اور سرگن میں ہیلتھ ایمر جنسی نافذ کر دیا ہے ۔
چند دنوں میں لوئر گریس ، کیل اور سرگن میں لوکل سٹاف تعینات کر دیا جائے گا تاکہ لوکل سٹاف اپنے ڈیوٹی با آسانی سر انجام دے سکیں۔ پورے حلقے کی لنک سڑکات کو ختم کر کے مین سڑک کے لیے فنڈز مختص کیا لیکن پیپلزپارٹی کے چیف آرگنائرز نے اس پر سٹے کر لیا ہے ، پی ٹی آئی نے آزاد کشمیر بلکہ پورے پاکستان میں ایک اینٹ دیکھائیں ، عوام بے وقوف نہیں ، عوام نے منفی پروپیگنڈے کو مسترد کر دیاہے ، پی ٹی آئی کا فطری عمل یے کہ تعمیر و ترقی نہ ہو بلکہ اس میں روٹے اٹکائے جائیں ، دو سال پورے آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی کی حکومت رہی اگر اس وقت گریز میں سڑک کا کام شروع کروایا ہوتا یا کوئی ہسپتال بنایا ہوتا یا ان دو سالوں میں سٹاف مکمل کروایا ہوتا تو آج یہ دن نہ دیکھنے پڑتے ، میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر شاہ غلام قادر نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے بھمبر میں دانش سکول کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے ، دو اور سکولز جو پونچھ ضلع باغ اور ایک سکول ضلع نیلم میں بنایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے سابق صدر و وزیر اعظم آزاد کشمیرسردار محمد یعقوب خان کی اہم ملاقات
حکومت پاکستان کہ جانب سے یہ منصوبے جلد نیلم ویلی اور باغ میں بھی شروع ہو جائیں گے ۔ کوٹلی کے لیے بھی دانش سکول کے لیے تحریک کر دیا ہے جلد اس کی بھی منظوری ہو جائے گی ، غریب، یتیم طلباء و طالبات کو یہاں تعلیم دی جائے گی ، حکومت پاکستان ، وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف ، قائد محمد نواز شریف کا مشکور ہوں کہ انہوں نے آزاد کشمیر کے دورادفتادہ اضلاع میں غریب پروری کا ثبوت دیا ۔ مسلم لیگ ن کی قیادت نے ہمیشہ کشمیری عوام کا خصوصی خیال رکھا ۔ صدر پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر شاہ غلام قادر نے کہا کہ گریز ویلی کے عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لیے پوری کوشش کر رہا ہوں دورادفتادہ علاقہ ہونے کی وجہ سے مسائل کا تداراک مشکل تھا لیکن عوام کے مشکلات کو دور کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہا ہوں ، 2 سال تو ضائع ہوئے پی ٹی آئی کی صورت میں اگر ان دو سالوں میں کوئی کام ہوا ہوتا آج یہ دن دیکھنے کو نہیں ملتے ۔
نیلم ویلی کی کچی سڑک ہونے کے ساتھ ساتھ ون وے تھی جب میں نے 2016 سے جو سفر شروع کیا سب سے پہلے میں نے چلہانہ سے لیکر پھلاوائی تک سڑک کو تعمیر کروایا ، تقریبا نیلم کے ہر گاوں میں لنک سڑکات تعمیر کروائی اس وقت پھلاوائی سے چلہانہ تک ڈبل وے بنایا ہے جس پر دو گاڑیاں با آسانی چل رہی ہیں اور آج عوام گھنٹوں کا سفر منٹوں میں طے کر رہے ہیں ۔ پھلاوائی سے آگے ساڑھے کلو میٹر سڑک کے لیے فنڈز بھی دئیے اور ٹینڈر بھی کروایا جس پر کام شروع ہونا تھا یہ ساڑھے آٹھ کلو میٹر سڑک میں نے پورے حلقے کا پراجیکٹ تھا جس کو میں نے ختم کر کے گریز کے عوام کے لیے واقف کیا لیکن پیپلزپارٹی کے امیدوار اسمبلی و چیف آرگنائرز نے اس ساڑھے آٹھ کلو میٹر سڑک پر سٹے جاری کروا دیا ہے جس کی وجہ سے تعمیر نہ ہو سکی ۔ گریز میں برف باری کی وجہ سے گریز ویلی کی صورتحال مشکل ہو جاتی ہے ۔
مرناٹ تک اس وقت تک سڑک ٹریفک کے لیے کھلی ہے مرناٹ سے آگے بھی سڑک پر برف ہٹانے کا کام شروع ہے برف اور کورا پڑنے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے تاہم میں محکمہ شاہرات سے مکمل رابطے میں ہوں ۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی نیلم کے ساتھیوں کو میرے ساتھ سیاسی مخالفت ہو سکتی ہے علاقے کے عوام کے ساتھ زیادتی نہ کریں اور عوام کو بلاوجہ سبز باغ نہ دیکھائیں بلکہ پیپلزپارٹی کے امیدوار اسمبلی و چیف آرگنائرز سے سٹے واپس لینے کے لیے کوشش کریں تاکہ سڑک کا کام شروع ہو سکے اور عوام مستفید ہو سکیں اس سڑک پر مسلم لیگ ن کے ورکر یا کارکنان نے سفر نہیں کرنا ہر جماعت کے ورکر نے سفر کرنا ہے ۔ میں محکمہ شاہرات کو بھی کہتا ہوں جو ٹھیکیدار حق پر ہے اس کے ساتھ تعاون کر کے سڑک کا کام سردیوں کے فورا بعد شروع کروایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا روز اول سے شوق رہا ہے کہ جس طرح پاکستان میں تعمیر و ترقی نہ ہو اسی طرح آزاد کشمیر میں تعمیر و ترقی نہ ہو ، میں پی ٹی آئی کے ورکر وکارکنان سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ آپ کے دو سالوں میں آزاد کشمیر کے اندر کہاں تعمیر و ترقی ہوئی یا کوئی ایسی اینٹ دیکھائیں جس سے آج یا کل عوام مستفید ہو سکے ، دو سال جب آپ کی حکومت تھی اس وقت تعمیر و ترقی اور مسائل پر زبان کیوں بند تھی اس وقت عوام کے مسائل کیوں یاد یا نظر نہیں آ رہے تھے جب پی ٹی آئی کی حکومت تھی اس وقت یہ پروپیگنڈہ ٹیم کہاں تھی کیا اس وقت یہ پروپیگنڈہ ٹیم حصہ وصول کر کے خاموش رہتی تھی کیا ۔ ہر شخص نے اپنے اعمالوں کا حساب خدا کے سامنے دینا ہوگا کوئی یہ نہ سوچے کوئی بچ جائے گا چلہانہ سے لیکر پھلاوائی تک مسلم لیگ ن نے تعمیر و ترقی کی ہے تاوبٹ تک کریگی جس نےبپروپیگنڈا کرنا ہے کرتا رہے۔
پروپیگنڈہ ٹیم نے اپنے دور حکومت میں اگر پھلاوائی سے آگے ایک کلو میٹر سڑک تعمیر کروائی ہوتی آج ہم بھئ کہتے یہ پی ٹی آئی نے نیلم کے اندر دودھ اور شہد کی نہریں بہا دیں ۔ اور جو یہ پروپیگنڈہ ٹیم اپنے دور حکومت میں کوئی ایک ہسپتال دیکھائیں جو ان کی حکومت نے دیا ہو دو سالوں میں آر ایچ سی ہلمت ، آر ایچ سی جانوائی اللہ کے فضل و کرم سے میں نے دیا اس بار فرسٹ ایڈ پوسٹیں کم دیں تاکہ جو فنڈز دستیاب ہے اس میں بڑے ہسپتال رکھے جائیں تاکہ عوام کو فائدہ ہو سکے ۔
ان شاء اللہ مزید ہسپتال بھی بنائیں گے پی ٹی آئی والے اگر اتنے عوام کے ہمدرد تھے تو دو سال قبل کیوں ہلمت اور جانوائی آر ایچ سی میں آر ایچ سی بنا ۔ تقریروں ،بڑھکیں اور پرپیگنڈہ کرنے سے کوئی حاصل نہیں ہوتا اب عوام جان چکی ہے کراچی سے لیکر تاوبٹ تک کہ پی ٹی آئی ایک پروپیگنڈہ جماعت تھی اور ہے جس کا تقریروں اور پروپیگنڈے کے علاوہ کوئی دوسرا کام نہیں ۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں