سردار عبدالقیوم نیازی کے قریبی ساتھیوں کی پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت
سابق وزیر اعظم سردار عبد القیوم نیازی کی وارڈ سے بلا مقابلہ منتخب ہونے والے کونسلر وائس چیئرمین یونین کونسل سہڑا، چوہدری محمد اسلم، اپنے ساتھیوں سمیت پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے ہیں۔ دیگر شامل ہونے والوں میں چوہدری میر باز، چوہدری عبد الغنی، چوہدری طارق، چوہدری عبد الرشید، چوہدری الطاف، چوہدری عبدالحسن، چوہدری محمد شکیل، چوہدری محمد شریف، چوہدری حنیف، چوہدری محمد سلیم، چوہدری عبد الشکور، چوہدری وقاص، چوہدری شیراز، چوہدری اسرار، اور چوہدری مبین شامل ہیں۔
اس موقع پر سابق مشیر حکومت اور نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی، سردار امجد یوسف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محمود گلی سے چمبہ گلی تک انشاءاللہ عوام کی محرومیاں دور کی جائیں گی، اور نئے شامل ہونے والوں کو کبھی مایوسی نہیں ہوگی۔
تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے دیگر مرکزی رہنماؤں نے بھی شرکت کی، جن میں چوہدری محمد لطیف، سردار عبدالغفور خان (سابق ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر)، سابق اے سی او سردار عبدالغفور، ممبر سنٹرل کمیٹی ڈاکٹر افتخار، امیدوار سردار گوہر ایوب، مرکزی سیکرٹری اطلاعات انسانی حقوق ونگ خواجہ محمد ادریس، سردار جمیل، سردار شراکت حسین، اور سہر ککوٹہ کے صدر الطاف قریشی شامل ہیں۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں