وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق سے راجہ بابر علی ذوالقرنین کی ملاقات
آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق سے سابق ممبر کشمیر کونسل راجہ بابر علی ذوالقرنین نے جموں کشمیر ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں حلقے میں جاری تعمیر و ترقی کے پروجیکٹس اور سیاسی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کا مقصد عوام کی فلاح ہے اور اس کے لیے تمام وسائل فراہم کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تمام دفاتر میں بائیو میٹرک سسٹم لازمی قرار دیا گیا ہے جس سے عوام کے کام میں آسانی ہوگی۔
چوہدری انوارالحق نے مزید کہا کہ ریاست میں تاریخی ہیلتھ پیکج کے بعد ایک منفرد تعلیمی پیکج بھی دیا جائے گا جس سے تعلیمی نظام میں بہتری آئے گی۔ انہوں نے قوموں کی ترقی کے لیے وقت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سب کو خاص طور پر ترقیاتی منصوبوں پر نظر رکھنی چاہیے اور جہاں خرابی ہو فوراً وزیراعظم شکایات سیل میں رپورٹ کریں تاکہ فوری کارروائی کی جا سکے۔
وزیراعظم نے مافیاز کے خلاف سخت موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی دوڑیں ختم ہو چکی ہیں اور وہ ان کا خاتمہ کر چکے ہیں۔
سابق ممبر کشمیر کونسل راجہ بابر علی ذوالقرنین نے وزیراعظم کے عوام دوست اقدامات کو سراہا اور کہا کہ وزیراعظم نے ریاست میں گورننس کے تصور کو بدل کر رکھ دیا ہے۔ انہوں نے وزیراعظم کے ساتھ بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں