کراچی میں متعدد گرڈ اسٹیشنز ٹرپ کرگئے، شہر کے بڑے حصے کی بجلی بند
کراچی: کے الیکٹرک کے متعدد گرڈ اسٹیشنز ٹرپ کرنے سے شہر کے بڑے حصے کی بجلی بند ہو گئی۔
ذرائع کے مطابق کے الیکٹرک کے فیڈرز میں ٹرپنگ کی وجہ سے شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔
کورنگی، لیاری، کھارا در، محمود آباد، ڈیفنس، آئی آئی چندریگر روڈ، صدر، سائٹ ایریا، نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد، جیکب لائن اور ایف بی ایریا کے مختلف بلاکس میں بجلی کی فراہمی معطل ہے۔
اس کے حوالے سے ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے شہر کے چند علاقوں سے بجلی کی فراہمی معطل ہونے کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پی آئی اے پائلٹ کی سنگین غفلت، مرکزی رن وے کے بجائے غلط رن وے پر جہاز اتار دیا
ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ تکنیکی خرابی کے باعث آنے والے تعطل کو فوری طور پر دور کر دیا گیا ہے، لسبیلہ اور بلدیہ کے علاقوں میں الیکٹرک سپلائی بحال ہونے میں وقت درکار ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں