بے ضابطگیوں کی شکایات، محکمہ صحت کے پی میں خریدی گئی گاڑیوں کا ریکارڈ طلب
سپیشل سیکرٹری صحت خیبرپختونخوا عدیل شاہ نے پچھلے 23 سال کے دوران محکمہ صحت کیلئے خریدی گئی تمام گاڑیوں کا ریکارڈ طلب کر لیا۔
سیکرٹری صحت عدیل شاہ نے ڈی جی ہیلتھ سروسز، پراجیکٹس ڈائریکٹرز اور صوبے کے سرکاری ہسپتالوں کے سربراہاں کو بھیجے گئے مراسلے میں کہا ہے کہ جنوری 2001 سےخریدی گئی تمام گاڑیوں کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔
سیکرٹری صحت کے مراسلے میں متعلقہ حکام سے پوچھا گیا ہے کہ گاڑیاں کہاں سے خریدی گئیں، ماڈل اور کمپنی کی تفصیل دی جائے، یہ بھی بتایا جائے کہ گاڑیاں کن افسران کے زیراستمال ہیں؟ اور کیا وہ استعمال کرنےکے مجاز ہیں؟
مراسلے میں افسران کو مختص پیٹرول اور زیر استعمال سرکاری گاڑیوں کا ماہانہ خرچہ طلب کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ 20 دنوں میں پچھلے 23 سال کے دوران خریدی گئی سرکاری گاڑیوں کا ریکارڈ فراہم کیا جائے، بصورت دیگرکارروائی ہوگی۔
سیکرٹری صحت کے مراسلے میں لکھا گیا ہے کہ گاڑیوں سے متعلق انکوائری کرنے والے ڈی جی ڈرگز کی خدمات بھی حاصل کی جا سکتی ہیں، یہ احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں کہ سرکاری گاڑیوں کا ریکارڈ ڈیٹابیس میں ڈالا جائے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں