وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کا یاسین ملک کی والدہ ریحانہ حسین ملک کی وفات پراظہار تعزیت
وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق نے ممتاز حریت رہنما یاسین ملک کی خوش دامن اور مشعال حسین ملک کی والدہ، ریحانہ حسین ملک کی وفات پر ان کے گھر جاکر مشعال حسین ملک اور دیگر اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔
اس موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر نے دعا کی کہ اللہ رب العزت مرحومہ کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں