فوج، ایف سی اور ایجنسیز ریاست کی ملازم ، ادارے اپنے دائرے میں رہیں: عمر ایوب

تحریک انصاف کے رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ 9مئی واقعات کی سی سی ٹی وی فوٹیج کے لیے عمران خان کیس کریں گے۔
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈٰیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمرایوب نے کہا کہ فوج، ایف سی اور انٹیلی جنس ایجنسیز ریاست کی ملازم ہیں، اداروں کو اپنے اپنے دائرے میں رہناچاہیے جب کہ سیاستدان کا کام ہے کہ وہ آئین کے مطابق سیاست کریں۔
اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ہماری کسی سے کوئی ڈیل نہیں چل رہی، عمران خان کا پیغام ہے عوام اور فوج کے درمیان ن لیگ اور پیپلز پارٹی خلا پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے، یہ الیکشن کا سال ہے اس لیے الیکشن کمیشن کو آزاد ہونا چاہیے۔جس شخص کی تنخواہ 20 یا 25 ہزار روپے ہے وہ کیسے گزارا کرے، ملک کو اس بھنور سے مضبوط وزیراعظم ہی نکال سکتا ہے۔
رہنما تحریک انصاف عمر ایوب نے مزید کہا کہ 9مئی واقعات کی سی سی ٹی وی فوٹیج لے آئیں، عمران خان سی سی ٹی وی فوٹیج کے لیے کیس کریں گے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے