امام مسجد نبوی ﷺ کی دعائیں قبول ہوں گی، حالات ضرور بدلیں گے: گورنر سندھ

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے ہم نے امام مسجد نبوی ﷺ سے دعا کروائی ہے، امید ہے پاکستان کے حالات ضرور بدلیں گے۔مسجد نبوی ﷺ کے امام الشیخ ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر 7 روزہ خیرسگالی دورے پر پاکستان آئے ہوئے ہیں جہاں آج انہوں نے سندھ ہاؤس میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے ملاقات کی۔
اسلام آباد میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے امام مسجد نبوی ﷺ ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے کہ امام مسجد نبوی ﷺ یہاں آئے، پاکستان کی معیشت کی بہتری اور قومی سلامتی کیلئے امام مدینہ نے دعا کی ہے۔
کامران ٹیسوری نے کہا کہ مجھے پوری امید ہے کہ یہ دعائیں قبول ہوں گی، میں سعودی حکومت، سعودی سفیر اور امام مدینہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں،امید ہے پاکستان کے حالات ضرور بدلیں گے ہم نے امام مسجد نبوی سے دعا کروائی ہے۔گورنر ہاؤس کویونیورسٹی بنانےکا دعویٰ کسی اورکا تھا، ہم نے جو وعدہ کیا اس کو پورا کر کے دکھایا۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ سعودی حکومت بھی پاکستان کے شانہ بشانہ ہے، حیدر آباد میں آئی ٹی یونیورسٹی کی تعمیر پرکام جاری ہے، لیپ ٹاپ اور مفت راشن دینے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے