صدر پاکستان مسلم لیگ(ن) آزاد جموںو کشمیر شاہ غلا م قادر کی زیر صدارت مرکزی عہدیداران اور ٹکٹ ہولڈرز کا اہم اجلاس
صدر پاکستان مسلم لیگ(ن) آزاد جموںو کشمیر شاہ غلا م قادر کی زیر صدارت مرکزی عہدیداران اور ٹکٹ ہولڈرز کا اہم اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سابق وزیر اعظم آزاد جموں کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان، سینئر نائب صدر راجہ مشتاق احمد منہاس اور سیکرٹری جنرل چوہدری طارق فاروق کے علاوہ مسلم لیگی مرکزی عہدیداران اور ٹکٹ ہولڈرز نے بھرپور شرکت کی۔
اجلاس میں انوار حکومت سے علیحدگی سمیت تمام ایشوز پر تفصیلی گفتگو کی گئی، اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ظلم و بربریت کی تازہ کاروائیوں اور فاروق عبداللہ کے حالیہ بیان کی مذمت کی گئی اور کہا گیاکہ آزادی کشمیر کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا ۔
بھارت کی یہ کاروائیاں تحریک آزادی کو ختم نہیں کر سکتیں۔اجلاس میں صدر جماعت شاہ غلام قادر اور سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے بطورممبر اسمبلی انوار حکومت سے لاتعلقی کا اعلان کیا اور حکومت میں موجود وزراءکی جانب سے وزیراعظم پاکستان و دیگر کو ارسال کیے گئے مکتوب کے متنازعہ مندرجات اور آج کے اجلاس میںوزرا حکومت کی عدم شرکت کو جماعتی ڈسپلن کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے حافظ احمد رضاقادری کو نائب صدارت سمیت بطور ممبر مجلس عاملہ معطلی ،کرنل(ر) وقار احمد نور، سردار عامر الطاف خان، راجہ محمد صدیق اور نثارا عباسی کو ممبر مجلس عاملہ سے معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
جماعتی آئین میں حاصل اختیارات کے تحت صدر جماعت شاہ غلام قادرنے پانچ رکنی ڈسپلنری کمیٹی قائم کرنے کی منظوری دی اوراندر سات ایام وزراءحکومت کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کافیصلہ کیا گیا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر پاکستان مسلم لیگ(ن)آزاد جموںو کشمیر شاہ غلام قادر نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر ہماری اولین ترجیح اس پر کوئی کمپرو مائز نہیں ہو سکتا بھارت کی ظلم و جبر کی تازہ ترین کاروائیاں اور فاروق عبداللہ کے حالیہ بیان کی مذمت کی۔
انہوں نے تمام شرکاءاجلاس کو وزیراعظم پاکستان سے آج صبح ہونے والی ملاقات کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور کہا کہ وزیراعظم پاکستان سے ملاقات میں راجہ محمد فاروق حیدر خان، راجہ مشتاق احمد منہاس، چوہدری طارق فاروق اور وزراءحکومت شامل تھے ۔
ہم نے وزیراعظم پاکستان کو انوار حکومت کی کارکردگی اور تحریک آزادی کشمیر اور مسلم لیگی کارکنا ن کےساتھ کی گئی زیادتیوں سے آگاہ کیا ہے اور کہا کہ کہ مسلم لیگ(ن) انوار حکومت کی ناکامیوں کا مزید بوجھ نہیں اٹھا سکتی اور آزاد کشمیرمیں لاءاینڈ آرڈر اور نظریاتی سوچ و فکر کی صورتحال انتہائی تشویش ناک ہے۔
شاہ غلام قادر نے شرکاءاجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہا کہ میں خود پہلے بھی اس حکومت سے علیحد گی کا حامی تھا ہمارے وزراءپارٹی کی نمائندگی نہیں کر رہے وزرا حکومت نے جو مکتوب تحریر کیا ہے اس کے مندرجات انتہائی متنازعہ ہیں جو پارٹی کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے ۔جس مسلم لیگی کارکنوں میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔
جماعتی ڈسپلن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتے چاہے وہ کوئی وزیر حکومت ہو یا عام کارکن۔ شاہ غلام قادر نے کہاکہ قائد محترم محمد نواز شریف اور وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے ہمیشہ آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی اور آزاد کشمیر کو دیگر صوبوں کے ہم پلہ لانے کیلئے فراخدلانہ اقدامات کیے ہیں کشمیری اپنے قائدین کی اس فراخ دلی پر ہمیشہ نازاں رہتے ہیں۔
سابق وزیر اعظم آزاد جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ جماعت میں کوئی اختلاف نہیں شاہ غلام قادرکی پشت پر کھڑا ہوں کارکن اپنے اپنے انتخابی حلقوں میں جماعت کو منظم و متحرک کرنے کیلئے سرگرم عمل ہو جائیں مسلم لیگ(ن) آئندہ انتخابات میں پوری قوت سے حصہ لے گی۔
پاکستان مسلم لیگ(ن) آزاد جموںو کشمیر کے سینئر نائب صدر راجہ مشتاق احمد منہاس نے کہا کہ محمد نواز شریف اور محمد شہباز شریف کی قیادت پر یقین رکھیں مسلم لیگی قیادت آزاد کشمیر کی موجود صورتحال سے پوری طرح آگاہ ہے درست فیصلے کیے جائیں گے۔
پاکستان مسلم لیگ(ن) آزاد جموںو کشمیر کے سیکرٹری جنرل چوہدری طارق فاروق نے کہا کہ مسلم لیگی کارکنان حوصلہ رکھیں قیادت سے مکمل رابطے میں ہیں ہم وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کے مشکور ہیں کہ انہوں نے وزراءکی میٹنگ اور آزاد کشمیر کے حوالے سے فیصلہ سازی میں مسلم لیگ(ن) آزاد جموں وکشمیر کو بھرپور شامل رکھا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف نے جس طرح نامساعد حالات میں پاکستان کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کر دیا ہے وہ لائق تحسین ہے مسلم لیگ(ن) آزاد کشمیر میں بھی بھاری اکثریت سے حکومت بنائے گی اور تعمیر وترقی کا رکا ہوا سفر دوبارہ شروع کرے گی اور جو اس دو ر میں نظریاتی تخریب کاری ہوئے ہے اس کا ازالہ کیا جائے گا۔
اس اجلاس میں صدر پاکستان مسلم لیگ(ن) آزاد جموںو کشمیر شاہ غلام قادر، سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان، سینئر نائب صدر راجہ مشتاق احمد منہاس، سیکرٹری جنرل چوہدری طارق فاروق، نائب صدور راجہ نصیر احمد خان، محترمہ نورین عارف، چوہدری محمد سعید، سردار طاہر انور خان،ملک پرویز اعوان، چوہدری محسن عزیز، چوہدری منظور احمد، راجہ افتخار ایوب خان، سیکرٹری اطلاعات بیرسٹر سیّد افتخار گیلانی،سیکرٹری فنانس ڈاکٹر مصطفی بشیر عباسی، ایڈیشنل سیکرٹری جنرل ذوالفقار علی ملک، ڈپٹی سیکرٹری جنرل سردار عبدالخالق وصی، ایڈیشنل رابطہ سیکرٹری سردار مظہر محبوب ایڈووکیٹ، ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات راجہ اظہر اقبال، جوائنٹ سیکرٹریز سردار فرحان اعظم، چوہدری ظہیرالدین بابر، سیّد سرفراز گیلانی، ندیم زرگر، راجہ ایاز احمد خان، راجہ فیصل آزاد، خواجہ ندیم پلہاجی،ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات راجہ شیر افگن خان، ڈپٹی فنانس سیکرٹری شفقت علی چوہدری، ٹکٹ ہولڈرز چوہدری مسعود خالد، نذیر انقلابی، راجہ مقصود احمد خان، سردار محمد نعیم خان، راجہ محمد ریاست، چوہدری اعجاز کھٹانہ، چوہدری محمد یٰسین گلشن،حاجی عبدالرشید خان، سردار فاروق طاہر، راجہ محمد بشیر خان، سیّد مرتضیٰ گیلانی، راجہ ابرار حسین،ممبر قانون ساز اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل، سیّد شوکت علی شاہ،ملک محمد نواز خان، سردار فاروق سکندر، ممبر کشمیرکونسل ملک محمد حنیف، یوتھ ونگ کے سردار اسامہ زاہد شامل تھے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں