وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق کا مظفرآباد شہر کا اچانک دورہ
وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے مظفرآباد شہر کا اچانک دورہ کیا، جہاں سیکرٹری اطلاعات سردار عدنان خورشید اور کمشنر مظفرآباد ڈویژن مسعودالرحمان نے انہیں شہر کی صورتحال پر بریفنگ دی۔
وزیر اعظم نے گوجرہ بائی پاس پر عوام کے بیٹھنے کے لیے خصوصی جگہیں بنانے کی ہدایت دی اور ساتھ ہی تزئین و آرائش اور گوجرہ نالہ کی صفائی کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔

وزیر اعظم نے دارالحکومت مظفرآباد کی خوبصورتی کے لیے مختلف اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا اور پبلک پارکس کی صفائی ستھرائی اور سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے خالصہ سرکار کو قابضین سے آزاد کرنے اور پبلک مقامات پر ٹائلٹس بنانے کی بھی ہدایت دی۔

چوہدری انوارالحق نے ریڈیو کالونی پارکنگ ایریا، ساتھرہ اور دیگر علاقوں کا دورہ کیا اور تجاوزات کا خاتمہ کرنے کے لیے انتظامیہ کو ہدایت دی۔انہوں نے تاہلی منڈی سے لیکر صدر تھانے تک دریا کے کنارے شہریوں کے بیٹھنے کے لیے ’واک ویو سپاٹس‘ بنانے کی بھی تجویز دی۔
یہ بھی پڑھیں:وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق کا دربار سائیں سہیلی سرکار کا دورہ
وزیر اعظم نے صفائی ستھرائی کے عمل کو یقینی بنانے کے لیے شہر سے منتخب کونسلرز کے ساتھ مل کر ایک میکنزم بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں