وزیراعظم چوہدری انوار الحق کی زیر صدارت آزاد جموں و کشمیر میڈیکل کالجز کی گورننگ باڈی کا اجلاس

وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق کی زیرصدارت آزاد جموں و کشمیر میڈیکل کالجز کی گورننگ باڈی کا اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں وزراء حکومت نثار انصر ابدالی، چوہدری اظہر صادق، چیف سیکرٹری فلائیٹ لیفٹیننٹ ریٹائرڈ خوشحال خان، سیکرٹری ہیلتھ بریگیڈیئر محمد فرید اور آزادجموں کشمیر میڈیکل کالجز کے پرنسپلز صاحبان جبکہ ویڈیو لنک کے ذریعے سیکرٹری مالیات اسلام زیب خان اور وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز احسن وحید راٹھور نے شرکت کی۔

گورننگ باڈی کے اجلاس میں شرکاء کو آزاد جموں و کشمیر میڈیکل کالجز کے فیکلٹی و دیگر معاملات کے حوالہ سے بریفنگ دی گئی۔ گورننگ باڈی نے اجلاس میں آزاد جموں و کشمیر میڈیکل کالجز کے ساتھ 3 تین نرسنگ اینڈ مڈوائفری کالجز کی منظوری دے دی۔

اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہٹیاں اور باغ کو آزاد جموں و کشمیر میڈیکل کالجز کے ساتھ الحاق کی بھی منظوری دی گئی۔ بورڈ نے سی پی ایس پی کے ریجنل سینٹر کے لئے زمین کی بھی منظوری دی گئی ہے۔ گورننگ باڈی کے اجلاس میں میڈیکل کالجز کے لئے فیکلٹی کی تقرریوں کی منظوری دی گئی۔

اس موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر میڈیکل کالجز کے فیکلٹی و دیگر معاملات ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ کہ تعلیمی معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ میڈیکل کالجز سے فارغ التحصیل ہونے والے نوجوان ریاست کے عوام کی خدمت میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیکل کالجز میں داخلوں میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے تاکہ میرٹ پر بچے بچیوں کو داخلہ مل سکے.

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے