آزاد جموں و کشمیر کے صدر اور اپوزیشن لیڈر کی اہم ملاقات

آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر خواجہ فاروق احمد کے درمیان کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات ہوئی۔

اس ملاقات میں مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جاری ظلم و بربریت کی بھرپور مذمت کی گئی اور اس کے خلاف عالمی سطح پر موثر اقدامات اٹھانے پر بات کی گئی۔ دونوں رہنماؤں نے بھارتی عزائم کو بے نقاب کرنے کے لیے اندرون و بیرون ملک مؤثر حکمت عملی اپنانے پر اتفاق کیا۔

یہ بھی پڑھیں:چیف الیکشن کمیشنر کی تعیناتی :وزیراعظم آزادکشمیر اور اپوزیشن لیڈر میں اہم ملاقات

خواجہ فاروق احمد نے صدر آزاد کشمیر کو چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے حوالے سے جاری مشاورت پر اعتماد میں لیا اور اس ضمن میں رہنمائی حاصل کی۔ دونوں رہنماؤں نے آزادکشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی تفصیلی گفتگو کی اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے