بانی پی ٹی آئی کا اڈیالہ میں 21 ماہ کا خرچہ 55 کروڑ، ہوشربا رپورٹ منظر عام پر

اسلام آباد : بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے اڈیالہ جیل میں 21 ماہ قید کے دوران 55 کروڑ روپے کے اخراجات ہوئے۔

پاکستانی نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کی ویب رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان لگ بھگ 520 دنوں سے جیل میں ہیں۔ اور ان کے خلاف 188 مقدمات فائل کیے گئے ہیں۔ جن میں 4 انویسٹی گیشنز اور انکوائریز نیب میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : صیہونی حکومت نے گریٹر اسرائیل کا متنازع نقشہ جاری کر دیا ، اسلامی ممالک کی مذمت

عمران خان کے خلاف 12 انویسٹی گیشنز ایف آئی اے میں ہیں۔ جبکہ ملک بھر کے 70 پولیس اسٹیشنز میں 172 کریمینل مقدمات ہیں۔

سرکاری حکام نے مزید بتایا کہ حکومت نے جیل میں عمران خان پر 55 کروڑ روپے خرچ کر ڈالے ہیں۔ عمران خان کے قید خانے کے ارد گرد 26 سیکیورٹی گارڈز تعینات ہیں۔ اس کے علاوہ 5 ایجنسی کے آپریٹرز جیل کے باہر تعینات ہیں جو سیکیورٹی معاملات دیکھ رہے ہیں۔

سرکاری حکام نے کہا عمران خان کی سیکیورٹی اہلکاروں کو تنخواہوں کی مد میں5 کروڑ روپے ادا کیے گئے ہیں۔ جبکہ عمران خان کے قید خانے کو ارد گرد سے بہتر بنانے کے لیے 2 کروڑ روپے کا خرچ آیا۔

تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق عمران خان کے لوازمات اور کھانے پینے پر 5 لاکھ روپے ماہانہ جبکہ سیکیورٹی پر 12 لاکھ روپے ماہانہ خرچ آتا ہے۔

عمران خان کے کھانے پینے کا روزانہ کی بنیاد پر خرچہ 32 ہزار روپے ہے۔ جو کہ حکومت پاکستان کو برداشت کرنا پڑتے ہیں۔ عمران خان کے اڈیالہ جیل میں قائم بینک میں بھی 2 کروڑ روپے سے زائد رقم موجود ہے۔ اور وہ جتنے اخراجات کرنا چاہیں کر سکتے ہیں۔

حکام نے مزید کہا کہ عمران خان کے خلاف قومی احتساب بیورو (نیب) کی ٹیم اور پراسیکیوٹرز پر اب تک 30 کروڑ روپے خرچ کیے جا چکے ہیں۔ جو ہائی پروفائل مقدمات ہیں۔

ایف آئی اے کے 16 ایویسٹی گیٹرز ان کے خلاف 12 مقدمات دیکھ رہے ہیں۔ جن پر 5 کروڑ روپے خرچ آیا ہے۔ جبکہ ملک بھر کے تھانوں میں 172 مقدمات میں عمران خان پر سیکیورٹی آفیشلز کی جانب سے 10 کروڑ روپے خرچ کیے جا چکے ہیں۔

 

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے