قطر ایئرویز کے پاکستان بھر میں دفاتر بند

قطر ایئر ویزہ نے ملک بھر اپنے دفاتر بند کر دیے تاہم پروازیں شیڈول کے مطابق رواں دواں رہیں گی۔

قطر ایئر ویزنے اخراجات میں کمی کے لیے ملک بھر میں اپنے دفاتر بند کردیے ہیں تاہم پروازوں کا آپریشن جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں:سندھ حکومت کا سرکاری گاڑیاں واپس نہ کرنے والوں کیخلاف مقدمات درج کروانے کا فیصلہ

قطر ایئرویز کے دفاتر بند ہونے سے کاؤنٹر سیل، ایڈمن، فنانس کے شعبے بند ہوجائیں گے، قطر ائر ویز اب ایجنٹس اور آن لائن ٹکٹس فروخت کرے گا۔

اسی طرح قطر ایئر ویز کے دفاتر سے براہ راست ٹکٹوں کی فروخت ختم ہوجائے گی، اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ انتظامی اخراجات دفاتر بند کرنے کی وجہ بنی ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے