توشہ خانہ ٹو کیس ، وکلاء صفائی کو گواہ پر جرح کی آخری مہلت
احتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں وکلاء صفائی کو گواہ پر جرح کا آخری موقع دے دیا۔
اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل مییں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کی، عمران خان اور بشریٰ بی بی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔
وکلاء صفائی نے بشریٰ بی بی کے وکیل ارشد تبریز کی حاضری معافی کی درخواست دی جس میں مؤقف اپنایا گیا کہ ارشد تبریز بیماری کی وجہ سے حاضری نہیں ہو سکتے سماعت ملتوی کی جائے، پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی نے درخواست کی مخالفت کی ۔
یہ بھی پڑھیں : سانحۂ 9 مئی کے 19 مجرمان کی سزائیں معاف کرنے کا اعلان
بعد ازاں عدالت نے وکلاء صفائی کی درخواست منظور کرتے ہوئے گواہ پر جرح کی حتمی مہلت دی اور کیس کی سماعت 6 جنوری تک ملتوی کر دی۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں