جدہ جانے والے مسافر سے ایک کلو سے زائد ہیروئن برآمد
کراچی : کراچی ائیرپورٹ پر جدہ جانے والے مسافر سے ایک کلو سے زائد ہیروئن برآمد کرلی۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق ترجمان ائیرپورٹ سیکورٹی فورس ( اے ایس ایف) نے کراچی ائیرپورٹ پر اے ایس ایف کے عملے نے کراچی سے جدہ کی پرواز کے مسافر امجد علی کے سامان میں منشیات کی موجودگی کی نشاندہی کی۔ منشیات بڑی مہارت سے سامان میں سوپ کی پیکنگ میں چھپا رکھی تھی۔
یہ بھی پڑھیں : پاک بحریہ کا شمالی بحیرہ عرب میں کامیاب آپریشن 1 ملین امریکی ڈالر کی منشیات برآمد
اے ایس ایف کے پیشہ ورانہ مہارت کے حامل عملے نے مسافر کے سامان کی تلاشی پر 1.060 کلوگرام ہیروئن برآمد کرکے سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔ ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد مزید قانونی کارروائی کیلئے برآمد منشیات کے ساتھ اے این ایف حکام کے حوالے کردیا گیا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں