لڑکی کے عشق میں پاکستانی سرحد پار کرنے والا بھارتی شخص گرفتار

بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ سے تعلق رکھنے والا ویر زارا کا ویر اپنی زارا سے ملنے پاکستان پہنچ گیا۔ لیکن یہاں بھی اس کا وہی حال ہوا جو شاہ رخ خان کا ہوا تھا۔ پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ 30 سالہ بادل بابو کو پنجاب کے شہر منڈی بہاؤالدین سے پنجاب پولیس نے گرفتار کیا ہے۔

بادل بابو نے دوران تفتیش اعتراف کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر پاکستانی خاتون کے ساتھ رومانوی تعلقات استوار کیے تھے اور وہ اس سے ذاتی طور پر ملنے کے لیے بے چین ہو کر ویزا، سفری دستاویزات یا کسی بھی قسم کے اجازت نامے کے بغیر پاکستان میں داخل ہوگیا تھا۔ جہاں مبینہ طور پر اس کی ملاقات اُس خاتون سے بھی ہوگئی جس سے وہ آن لائن بات چیت کرتا رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : بھارتی حکومت کی سرپرستی میں دنیا بھر میں دہشتگرد کارروائیاں،واشنگٹن پوسٹ نے کچا چٹھا کھول دیا

اس نے بتایا کہ پاکستانی محبوبہ سے بادل کی دوستی فیس بک پر ہوئی تھی جو محبت میں بدل گئی۔ پولیس نے جب اسے اپنی سفری دستاویزات دکھانے کا مطالبہ کیا تووہ ناکام رہا، شک کی بنیاد پرپولیس نے اسے گرفتار کرلیا، 27 دسمبر 2024 کو یہ بھارتی عاشق گرفتار کیا گیا ہے، دوران تفتیش یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ مذکورہ شخص نے پہلے بھی دو بار پاک بھارت سرحد پار کرنے کی کوشش کی تھی لیکن ناکام رہا۔

10 جنوری 2025 کو اسے دوبارہ عدالت کے سامنے پیش کیا جائے گا جبکہ ابھی وہ شخص 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر ہے۔ پاکستانی حکام اب اس بات کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ آیا بادل بابو کا پاکستان میں غیرقانونی طور پر داخل ہونے کا مقصد واقعی صرف اپنی محبوبہ سے ملنا ہی تھا یا اس کے پیچھے کوئی اور محرکات تھے۔

 

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے