کوئٹہ میں پولیس چیک پوسٹ پر دستی بم حملہ
بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے نوحصار میں پولیس چیک پوسٹ پر دستی بم حملہ ہوا ہے۔
پولیس کے مطابق نامعلوم افراد چیک پوسٹ پر دستی بم پھینک کر فرار ہوئے جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
یہ بھی پڑھیں:حکومت نے موٹرویز پر ٹول ٹیکس میں اضافہ کردیا
واقعے کے بعد پولیس کی مزید نفری جائے وقوعہ پہنچی جہاں سے شواہد اکھٹے کیے اور معاملے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں