راولاکوٹ کے قریبی گاؤں پوٹھی بالا میں آتشزدگی کا المناک واقعہ

راولاکوٹ: راولاکوٹ شہر سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر واقع گاؤں پوٹھی بالا میں ایک دو منزلہ مکان میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس کے نتیجے میں ایک خاتون اور ان کی شیرخوار بچی جھلس کر جاں بحق ہو گئیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق، آگ بابر خان نامی شخص کے گھر میں لگی، جہاں اُن کی اہلیہ اور دو ماہ کی بچی موقع پر ہی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ گیس لیکج کی وجہ سے لگنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:چلہ کلاں کا آغاز ، کڑاکے کی سردی میں 4سو سال قدیم’’ فیرن‘‘ آج بھی کشمیریوں کا محافظ

فائر بریگیڈ کی ٹیم موقع پر پہنچنے سے پہلے ہی آگ نے شدت اختیار کر لی تھی اور دونوں کی جانوں کا ضیاع ہو گیا۔

یہ حادثہ علاقے میں غم و اندوہ کی لہر دوڑا گیا ہے، اور مقامی افراد اس دلخراش واقعے پر افسردہ ہیں۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے