نیلم آزاد کشمیر ، برہنہ کرکے نوجوان پر تشدد کی ویڈیو وائرل

نیلم آزاد کشمیر :ویڈیو میں سات افراد کی طرف سے ایک نوجوان پر ہونے والے تشدد کو واضع دیکھا جا سکتا ہے۔نوجوان اپنا نام علی بتا رہا ہے جو کہہ رہا ہے کہ مجھے گولی مار دو لیکن ویڈیو نا بناؤ ویڈیو میں نظر آنے والے افراد نوجوان کو تشدد کا نشانہ بناتے ہیں ۔

نوجوان کو ویڈیو میں برہنہ کیا گیا ، واضع دکھائی دیتا ہے ویڈیو میں آنے والے آوازوں میں نوجوان کے ساتھ جنسی زیاتی کرنے کا بھی کہا جا رہا ہے۔فیس بک اکاؤنٹ سے دو ویڈیو کلپ پوسٹ کئے گئے ہیں۔جن میں سے ایک کا دورانیہ چار منٹ سولہ سیکنڈ جبکہ دوسرا 36 سیکنڈ کا ہے ۔ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے واقع کی تحقیقات شروع کر دی ۔

یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر کے اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ کردیا گیا

متاثرہ نوجوان اور تشدد کرنے والے افراد کو تلاش کیا جا رہا ہے۔متعلقہ تھانہ شاردا اور لوات کو قانونی کاروائی کی ہدایت کر دی ہے پولیس قانون کے مطابق کاروائی کرے گی اور مظلوم کو انصاف فراہم کریں گے ۔متاثرہ نوجوان کا نام علی اصغر ساکنہ گاؤں ریساں کا رہائشی ہے۔

 

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے