سوشل میڈیا پر مریم نواز کے سنہری سوٹ کے چرچے، قیمت کیا ہے؟
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ان دنوں سیاسی سرگرمیوں کے ساتھ اپنی ڈریسنگ کے سبب بھی خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔
سابق وزیر اعظم نواز شریف کے پوتے اور حسین نواز کے صاحبزادے زید حسین نواز کی شادی کی دیگر تقریبات کی طرح ولیمے پر بھی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا لباس توجہ کا مرکز بن گیا۔
یہ بھی پڑھیں : سکیورٹی اداروں کو دھمکیاں، سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کو 34 سال قید کی سزا سنادی گئی
اس موقع پر زید حسین کے ولیمے کی تصاویر جہاں وائرل ہوئیں وہیں مریم نواز کے ملبوسات کے چرچے بھی عام رہے۔
مریم نواز نے زید حسین کے ولیمے کیلئے پاکستان کے نامور فیشن برانڈ کا تیار کردہ خوبصورت لباس زیب تن کیا۔
برانڈ کی جانب سے فراہم کی گئی تفصیلات کے مطابق مریم کا لباس customized versionہے جس کی قیمت 12 لاکھ 20 ہزار ہے۔
اس سے قبل مریم نواز نے زید حسین کی بارات پر ایک اور پاکستانی فیشن برانڈ کا لباس زیب تن کیا تھا اس لباس کی قیمت 3 لاکھ60 ہزار بتائی گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں