اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات میں اضافے کا اعلان
خیبرپختونخوا کے محکمہ تعلیم نے میدانی علاقوں کے اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات میں اضافے کا اعلان کردیا۔
محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق خیبر پختون خوا کے میدانی علاقوں میں موسم سرما کی تعطیلات میں 6 جنوری تک توسیع کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:رجب المرجب کا چاند کب نظر آئے گا، رویتِ ہلال حکام نے بتادیا
واضح رہے کہ اس سے قبل میدانی علاقوں کے اسکولوں میں 23 سے اکتیس دسمبر اور پہاڑی علاقوں میں 23 سے 29 فروری 2025 تک موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں