موجودہ عمرہ سیزن میں کس ملک سے سب سے زیادہ لوگوں نے عمرہ ادا کیا؟

اسلامی سال کے پہلی سہہ ماہی میں دنیا بھر سے 14 لاکھ 86 ہزار 880 زائرین مسجد الحرمین الشریفین پہنچے۔

سعودی انتظامیہ کے مطابق موجودہ عمرہ سیزن میں آئے سب سے زیادہ زائرین کا تعلق انڈونیشیا سے ہے۔ انڈونیشیا سے 4 لاکھ 49 ہزار696 عمرہ زائرین سعودی عرب آئے۔ اس کے علاوہ تین ماہ میں پاکستان سے 2 لاکھ 87 ہزار زائرین نے مسجد نبویؐ اور روضہ رسولؐ پر حاضری دی۔

یہ بھی پڑھیں : بھکاریوں کو روکا نہ گیا تو پاکستانی حج و عمرہ زائرین متاثر ہونگے، سعودی عرب کی وارننگ

انتظامیہ کے مطابق انڈیا سے ایک لاکھ 79 ہزار، عراق سے ایک لاکھ 22 ہزار اور بنگلادیش سے 76 ہزار940 عمرہ زائرین آئے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے