مسجد نبویﷺ کے امام سات روزہ دورے پراسلام آباد پہنچ گئے

مسجد نبویﷺ کے امام فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر 7 روزہ خیرسگالی دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔

وفاقی وزیر مذہبی امور چودھری سالک حسین اور سعودی سفیر نے معزز مہمان کا استقبال کیا، مسجد نبویﷺ کے امام فیصل مسجد میں نماز جمعہ کی اقتداء کریں گے۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر صدر مملکت، وزیراعظم و دیگر رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے جبکہ ان کی جید پاکستانی علمائے کرام سے ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے