ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری آج اہم پریس کانفرنس کرینگے
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈی جی لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری آج اہم امور پر پریس کانفرنس کریں گے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری آج سہ پہر 2بج کر30منٹ پر پریس کانفرنس کریں گے۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ نے یہ بھی بتایا ہے کہ پریس کانفرنس میں داخلی سلامتی و دہشت گردی کے خلاف اقدامات اور دیگر امور پر بریفنگ دی جائے گی۔
واضح رہے کہ آئی ایس پی آر کی پریس کانفریس کا انعقاد ایسے وقت پر ہورہا ہے جب افغانستان میں طالبان جنگجوؤں پر حالیہ حملوں کے بعد پاکستان میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کالعدم تنظیمیں، بشمول تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) مختلف شہروں میں ممکنہ دہشت گرد ی کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔
دوسری جانب افغانستان میں اقوام متحدہ کے مشن نے کہا ہے کہ پکتیکا میں پاکستانی فوج کے فضائی حملے میں سویلینز کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں، اس بات کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں