صدر مملکت نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل2024 پر دستخط کرد ئیے
صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور الیکشن ایکٹ ترمیمی بل2024ء پر دستخط کردئیے جس کے بعد الیکشن ترمیمی بل اب باقاعدہ ایکٹ بن گیا۔
صدر مملکت آصف زرادری نے گزشتہ شپ الیکشن ایکٹ ترمیمی بل2024ء پر دستخط کئے، گزٹ نوٹیفکیشن کیلئے بل سینٹ سیکرٹریٹ کو بھجوا دیا گیا ، الیکشن کمیشن ایکٹ کا گزٹ نوٹیفیکیشن آج ہی جاری کیاجائےگا۔
یاد رہے گزشتہ روز قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ سے بھی الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024 کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا، ایوان سے بل کی منظوری کے بعد اپوزیشن ارکان نے شدید احتجاج کیا اور نعرے بازی کی۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں