"رچرڈ گرنیل کے مقاصد صرف سامراجی عزائم کی تکمیل ہیں” ، سعد رفیق کی سخت تنقید

پاکستان کے معروف سیاسی رہنما سعد رفیق نے رچرڈ گرنیل کے حوالے سے سخت تنقید کی ہے اور ان کے کردار کو امریکی سامراجی عزائم کا حصہ قرار دیا ہے۔

سعد رفیق نے اپنے بیان میں کہا کہ رچرڈ گرنیل کا ضمیر فلسطینیوں کی نسل کشی یا سیاسی انتقام جیسے مسائل پر کبھی جاگ نہیں سکا، لیکن جب یہ سوال آتا ہے کہ سامراجی مقاصد کو کیسے حاصل کیا جائے، تو اس کا ضمیر فوراً جاگ اٹھتا ہے۔سعد رفیق نے مزید کہا کہ گرنیل جیسے افراد کا انسانیت، انصاف، جمہوریت یا قانون کی حکمرانی سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔

یہ بھی پڑھیں:سانحہ نو مئی عمران خان کی سازش، مجرمان کو شواہد کی بنیاد پر سزائیں سنائی گئیں، عطاتارڑ

ان کے مقاصد اور مطالبات ہمیشہ کچھ اور ہوتے ہیں، اور ان کا اصل مقصد پاکستان سمیت دیگر ممالک پر دباؤ ڈال کر چین کے اثر و رسوخ کو کم کرنا اور ایران کو گھیرنا ہوتا ہے۔ سعد رفیق نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ رچرڈ گرنیل اور ان جیسے افراد نے ماضی میں بھی پاکستان پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی تھی، مگر اللہ کے فضل سے پاکستان ہمیشہ محفوظ اور مضبوط رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے