میاں بیوی کے جھگڑے میں مداخلت پر ہمسایہ نوجوان قتل

کوٹ ادو میں بیوی پر تشدد کے دوران شوہر نے خاتون کو تشدد سے بچانے والے نوجوان کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق کوٹ ادو کے علاقے پتی سلطان محمود شرقی میں ملزم گھر میں اپنی بیوی پر تشدد کررہا تھا، خاتون کے رونے کی آواز پر ہمسائے نے بچانے کی کوشش کی تو اہلیہ کو چھوڑ کر ملزم نے نوجوان پر فائرنگ کردی۔

ملزم کی فائرنگ سے ہمسایہ نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

یہ بھی پڑھیں:کے- الیکٹرک کی گلستان جوہر میں بجلی چوروں کے خلاف کارروائی

پولیس کے مطابق واقعے کے بعد ملزم فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے اور مزید تحقیقات بھی کی جارہی ہیں۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے