ٹرافی ہنٹنگ کا انوکھا اعزاز، سال 2024 میں تیسرے شکار کا اعزاز تیمورازگن کے نام

اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے معروف کاروباری شخصیت، تیمور ازگن نے سال 2024 میں اپنے کیریئر کا تیسرا شکار کامیابی سے مکمل کیا۔

تیمور ازگن نے گزشتہ سیزن میں بھی دو شکار کیے تھے، اور رواں سیزن میں انہوں نے ہنزہ کی وادی چپورسن میں اپنے پہلے شکار کا اعزاز حاصل کیا۔تیمور ازگن نے 45 انچ سینگھ کے حامل آئی بیکس کا شکار کیا، جو کہ ایک بہت بڑا اور اہم شکار سمجھا جاتا ہے۔ یہ شکار انہوں نے 300 میٹر کی دوری سے کیا، جو کہ ان کی مہارت اور فنی صلاحیت کو ظاہر کرتا ہے۔ٹرافی ہنٹنگ ایک متنازعہ مگر دلچسپ سرگرمی ہے، جس کے تحت شکار سے حاصل ہونے والی رقم کا 80 فیصد مقامی کمیونٹی کو دیا جاتا ہے، جبکہ باقی 20 فیصد حکومتی خزانے میں جمع ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور میں موسم سرما کی پہلی بارش، خشک سردی کا زور ٹوٹ گیا

اس سے نہ صرف مقامی لوگوں کو مالی فائدہ پہنچتا ہے بلکہ حکومت کو بھی آمدنی حاصل ہوتی ہے، جو کہ قدرتی وسائل کی حفاظت اور جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے استعمال کی جاتی  ہے۔تیمور ازگن کے اس کامیاب شکار نے ایک بار پھر ٹرافی ہنٹنگ کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے، اور اس بات کو بھی ثابت کیا ہے کہ اس سرگرمی سے نہ صرف شکار کی تعداد پر قابو پایا جا سکتا ہے، بلکہ مقامی کمیونٹی کے لئے اقتصادی فوائد بھی حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے