عدالت نے این اے 48 کی الیکشن ٹربیونل کارروائی روکنے کا حکم دے دیا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن ٹربیونل کو این اے 48 سے متعلق الیکشن پٹیشن پر کارروائی سے روک دیا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے اسلام آباد کے حلقہ این اے 48 پر حکم امتناع جاری کرتے ہوئے الیکشن ٹربیونل کو علی بخاری کی پٹیشن کی حد تک کارروائی سے روک دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے فریقین کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا ہے،عدالت نے تحریک انصاف کے امیدوار علی بخاری کی درخواست پر حکم امتناع جاری کیا۔

الیکشن ٹربیونل نے اسلام آباد کے تینوں حلقوں سے متعلق کیس 24 دسمبر کے لئے مقرر کر رکھا ہے، حلقہ این اے 48 سے راجہ خرم شہزاد نواز کی کامیابی کو تحریک انصاف کے علی بخاری نے چیلنج کر رکھا ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے