میڈیا صحافت کے اعلیٰ ترین معیار کو برقرار رکھے، صدر آصف زرداری

صدرمملکت  آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ میڈیا معاشرے میں رواداری، اتحاد اور اخلاقی اقدار کے فروغ میں کردار ادا کرے،میڈیا صحافت کے اعلیٰ ترین معیار کو برقرار رکھے۔

ایوان صدر میں صدر مملکت آصف علی زرداری سے چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ نے  ملاقات کی اور پیمرا کی رپورٹ 2021،23 پیش کی ۔ اس موقع پر چیئرمین  محمد سلیم بیگ  نے صدر مملکت کو میڈٰیا منظر نامے کی ریگولیشن اور ترقی میں پیمرا کے کردار اور کارکردگی بارے آگاہ کیا۔

صدر مملکت آصف زرداری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا معاشرے میں رواداری، اتحاد اور اخلاقی اقدار کے فروغ میں کردار ادا کرے،میڈیا صحافت کے اعلیٰ ترین معیار کو برقرار رکھے ہمیں حقائق کی جانچ پڑتال ، معلومات کی تصدیق کا کلچر فروغ دینا ہوگا۔

آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ میڈیا صحافت کے اعلیٰ ترین معیار کو برقرار رکھے،جدید مواصلاتی ٹیکنالوجی کی وجہ سے نئے چیلنجز درپیش ہیں،غلط معلومات ، پروپیگنڈے کے حوالے سے ضابطہ اخلاق پر عمل ہونا چاہیے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے