لاہور سے کراچی جانے والی تیزگام ایکسپریس ٹرین کی بوگی میں آتشزدگی

رائے ونڈ ریلوے اسٹیشن کے قریب لاہور سے کراچی جانے والی تیزگام ایکسپریس ٹرین کی کارگو بوگی میں آتشزدگی سے سامان جل گیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق ہلوکی پھاٹک کے پاس ٹرین کی بوگی میں آتشزدگی کی اطلاع ملی جس پر ریسکیو ایمرجنسی گاڑیوں نے جائے حادثہ پہنچ کر لگیج وین میں لگی آگ بجھا دی۔

سندھ میں ایک بار پھر تمام گاڑیوں کی نمبر پلیٹس تبدیل کرنے کے احکامات جاری

آگ تیز گام ایکسپرس کی کارگو بوگی میں پڑے سامان میں لگی جس سے مسافروں میں خوف و ہراس بھی پھیل گیا۔

ریلوے انتظامیہ نے آگ لگنے والی کارگو کوچ کو ٹرین سے الگ کر دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے