چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن مختار احمد کی مدت ملازمت میں توسیع
وزیر اعظم شہباز شریف نے چیئرمین ایچ ای سی مختار احمد کی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع کر دی۔ چیئرمین ایچ ای سی مختار احمد کی مدت ملازمت میں توسیع کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر مختار احمد یکم اگست 2025 تک چیئرمین ایچ ای سی کے عہدے پر فائز رہیں گے۔یاد رہے رہے ڈاکٹر مختار احمد نے جولائی 2022 میں چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن کا عہدہ سنبھالا تھا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں