شہباز شریف کا عمران کیخلاف ہرجانے کا دعویٰ، بانی پی ٹی آئی کی درخواست ناقابل سماعت قرار
لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کے بانی پی ٹی آئی کے خلاف ہرجانے کے دعوے میں عمران خان کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیدی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چوہدری محمد اقبال نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر گزشتہ روز فیصلہ محفوظ کیا تھا جو منگل کے روز سنایا۔ عدالت نے شہباز شریف کے عمران خان کے خلاف ہرجانے کے دعوے میں گواہوں کو تحریری گواہی کی اجازت دینےکے خلاف بانی پی ٹی آئی کی درخواست ناقابل سماعت قرار دی۔
یہ بھی پڑھیں : ماسکو میں دھماکہ : روسی مسلح افواج کا اہم جنرل معاون سمیت ہلاک
بانی پی ٹی آئی نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ ٹرائل کورٹ نے ہتک عزت کے دعوے میں گواہوں کو تحریری صورت میں گواہی دینےکی اجازت دی، ٹرائل کورٹ کا فیصلہ حقائق کے برعکس ہے، گواہ کمرہ عدالت میں پیش ہوکر گواہی دیں۔ عمران خان نے اپنی درخواست میں ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی تھی۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں