افغان شہریوں کو پاکستانی شناختی کارڈز اجرا میں ملوث نادرا اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج

ایف آئی اے نے افغان شہریوں کو پاکستانی شناختی کارڈز اجرا میں ملوث نادرا اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل کی جانب سے افغان شہریوں کو قومی شناختی کارڈ اجرا میں ملوث ملزمان سید اصغر مہدی، سید ندیم علی اور عامرعلی لاشاری کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ملزمان عہدوں کے اعتبار سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر،ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹراورڈیٹا انٹری آپریٹر ہیں، ملزمان کا تعلق صدر، ناظم آباد میگا نادراسینٹر اور اسپتال چورنگی نادرا سینٹر سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں 2 فیصد کمی کردی

ملزمان نے حسیب اللہ، حفیظ اللہ اور حبیب اللہ نامی غیرملکیوں کو رقم کے عوض پاکستانی شناختی کارڈز جاری کرنے میں معاونت کی، نادراا ہلکاروں سمیت افغان شہریوں کے خلاف مقدمہ اندراج کے بعد مزید کارروائی جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے