عمران خان نے سیاست کے لئے اسلام کو بھی استعمال کیا، عطا تارڈ

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ ایک مجسمہ گرنے سے بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنا بیان بدل لیا، یہ وہ رجیم تھا جس نے بنگلہ دیش میں تقسیم پیدا کی تھی، بانی چیئرمین پی ٹی آئی بھی تقسیم پیدا کرنے کے قائل ہیں، قول و فعل میں تضاد کی ڈگری یو ٹرن کے بادشاہ کو دینی چاہیے، بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنی سیاست کے لیے اسلام تک کو استعمال کیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے بلال کیانی نے قومی اسمبلی اور سینیٹر طلال چوہدری نے سینیٹ میں الیکشن ایکٹ ترمیمی بل پیش کیا، الیکشن ایکٹ کا بل قومی اسمبلی اور سینیٹ سے کثرت رائے سے منظور ہوا، فلور کراسنگ کے حوالے سے آئین و قانون واضح ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024 پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے منظور ہوا ہے، آئین کے مطابق آزاد امیدوار 3 دنوں میں کسی سیاسی جماعت کا حصہ بنتا ہے، کیا آزاد رکن کے حلف نامے کو منسوخ کیا جاسکتا ہے؟ پرائیویٹ ممبر بل کے ذریعے رول کو قانون میں تبدیل کیا گیا ہے، اس پر سپریم کورٹ کے 2معزز ججز نے اہم سوالات اٹھائے ہیں۔

بنگلہ دیش کی موجودہ صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام بنگلہ دیش کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، بنگلہ دیش کے لوگوں کے عزم کو سراہتے ہیں، بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے آپ کا موازنہ شیخ مجیب کے ساتھ کیا تھا، پی ٹی آئی رہنماﺅں نے ٹیلی ویژن پر آکر کہا کہ ہمارا لیڈر شیخ مجیب کی طرح ہے، اب یہ یو ٹرن نہ لے تو وہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کہلا ہی نہیں سکتا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے