مسلم لیگ ن حلقہ کوٹلہ کے عہدیداران کا اجلاس، شاہ غلام قادر کا خطاب

مظفرآباد ( ) مسلم لیگ ن حلقہ کوٹلہ کے عہدیداران کا اجلاس بزرگ لیگی رہنما میر اشرف کی صدارت میں منعقد ہوا، جس کے مہمان خصوصی صدر جماعت مسلم لیگ ن آزاد کشمیر شاہ غلام قادر تھے۔

اجلاس میں سابق وزیر حکومت محترمہ نورین عارف، سابق ضلعی صدر ڈاکٹر راجہ عارف، صدر حلقہ کوٹلہ راجہ امتیاز خان، جنرل سیکرٹری حلقہ کوٹلہ میر فرید، صدر خواتین ونگ آزاد کشمیر محترمہ مریم کشمیری، ضلعی صدر راجہ فراز عارف، مرکزی نائب صدر یوتھ ونگ میر ریاض، جنرل سیکرٹری یوتھ سید غضنفر علی شاہ، سابق ایڈمنسٹریٹر راجہ عبداللہ خان، میر محمد بشیر، میر اسلم، میر اورنگزیب، عبداللطیف خان، راجہ میر زمان، نوید کیانی، عارف ہمدانی، عدنان منظور کشمیری، میر عمر بشیر سمیت حلقہ کوٹلہ کے دیگر عہدیداران و کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس کا انعقاد سابق وزیر حکومت محترمہ نورین عارف کی رہائش گاہ پر ہوا۔ اجلاس کے دوران صدر پاکستان مسلم لیگ ن آزاد جموں و کشمیر شاہ غلام قادر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر میں کسی بھی وقت انتخابات ہو سکتے ہیں، اور مسلم لیگ ن کے کارکنان کو آج سے ہی انتخابات کی تیاریاں شروع کر دینی چاہئیں۔

یہ بھی پڑھیں:آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق کا نیلم جیپ حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ آزاد کشمیر میں ہیلتھ کارڈ فوری طور پر بحال کیا جائے اور احتجاج کو عوام کا حق قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ آئسولیشن میں کوئی فیصلہ نہیں لوں گا اور کارکنوں کی مشاورت کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔ شاہ غلام قادر نے مزید کہا کہ حلقہ کوٹلہ کے لوگ میاں محمد نواز شریف کے نظریات کے ساتھ کھڑے ہیں، اور ان تنظیموں کی تکمیل کے لیے فوری طور پر اقدامات اٹھائے جائیں۔ انہوں نے پٹکہ ہسپتال میں 13 ملازمین کی برطرفی کی مذمت کرتے ہوئے حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اگر حکومت نوکریاں نہیں دے سکتی تو جنہیں نوکریاں ملی ہیں ان کو کیوں فارغ کیا گیا۔

انہوں نے پی ٹی آئی حکومت کی ناکامیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر میں کوئی تعمیر و ترقی نہیں ہوئی، بلکہ جاری منصوبے روک دیے گئے۔ شاہ غلام قادر نے مسلم لیگ ن میں شامل ہونے والے افراد کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ ہمارا نظریہ پاکستان کے ساتھ الحاق ہے، اور اسی نظریے پر قائم رہیں گے۔ آخر میں، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کسی بھی جماعت سے اتحاد نہیں کرے گی اور پارٹی کے ورکرز جماعت کی مضبوطی کے لیے اپنی بھرپور کوششیں جاری رکھیں گے۔

 

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے