آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق کا نیلم جیپ حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار

آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے نیلم وادی میں شاردہ سے کیل جانے والی جیپ کے حادثے میں چار افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جائیں۔

 

یہ بھی پڑھیں:سپیکر سردار ایاز صادق کی اٹھارہویں سپیکرز کانفرنس کے انعقاد پر سپیکر قانون ساز اسمبلی آزادکشمیر کی مبارکباد

وزیراعظم نے حادثے کی رپورٹ بھی طلب کر لی۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کے درجات بلند فرمائے اور زخمیوں کو جلد صحت یابی عطا کرے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے