بنگلہ دیش کی احتجاجی تحریک امریکا تک پہنچ گئی  

         بنگلادیش میں شیخ حسینہ کی حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد احتجاج تھم چکا ہے تاہم مظاہروں کا سلسلہ بیرون ملک شروع ہوگیا ہے جس کی ایک جھلک امریکا میں بھی نظر آئی۔

نیویارک میں مظاہرین نے بنگلا دیشی قونصلیٹ پر دھاوا بولا اور بنگلادیش کے بانی شیخ مجیب الرحمان کا پورٹریٹ اتاردیا۔سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں دیکھا گیا کہ بنگلا دیشی قونصل جنرل  مشتعل مظاہرین کے سامنے بے بس ہوگئے۔

قونصلیٹ کا عملہ مظاہرین کو روکنےکی کوشش کرتا رہا لیکن کوئی کامیابی نہ ملی، مظاہرین قونصل جنرل محمدنجم الہدیٰ سے بھی بحث کرتے رہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے