جماعت اسلامی اور بی این پی کے سینکڑوں کارکنوں کی ضمانتیں منظور، رہائی کا حکم

بنگلادیش میں عوامی لیگ کے اقتدار کا سورج غروب ہوگیا جس کے ساتھ ہی اپوزیشن رہنماؤں کی ضمانتیں بھی منظور ہوگئیں۔

دارالحکومت ڈھاکہ کی مقامی عدالت نے اپوزیشن جماعت بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) اور جماعت اسلامی کے ایک ہزار سے زائد رہنماؤں اور کارکنوں کی ضمانت منظور کرلی۔

بنگلا دیشی میڈیا رپورٹس  کے مطابق  ڈھاکا میٹروپولیٹن مجسٹریٹ نے سینکڑوں رہنماؤں اور کارکنوں کی درخواست ضمانت پر سماعت کی اور دلائل کے بعد درخواستیں منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دیا۔ضمانت ملنے والے رہنماؤں میں بی این پی کے جوائنٹ سیکرٹری جنرل راہول کبیر رضوی، خالدہ ضیاء کے مشیر  شمس الرحمان اور جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل غلام پروار شامل ہیں۔

اس کے علاوہ رہائی پانے والوں میں وزیر امیر خسرو محمود چوہدری بھی شامل ہیں۔ ان تمام افراد کو حالیہ دنوں کی کوٹہ تحریک اور اس سے قبل گرفتار کیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے