ایس آئی ایف سی کی ایگزیکٹو کمیٹی کا 11واں اجلاس

ایس آئی ایف سی کی ایگزیکٹو کمیٹی کا 11واں اجلاس وزیر منصوبہ بندی و خصوصی اقدامات کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں وفاقی وزراء، وفاقی سیکریٹریز، صوبائی چیف سیکریٹریز اور اعلیٰ حکومتی عہدیداران نے شرکت کی۔ اجلاس میں اہم منصوبوں اور شعبوں کی پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور پالیسی سطح پر معاملات کی تیز تر تکمیل کے لیے ہدایات جاری کی گئیں۔

کمیٹی نے وزارتوں اور محکموں کو فراہم کی جانے والی مشاورتی معاونت کا جائزہ لیا، جسے عالمی کنسلٹنٹس کے ذریعے فراہم کیا جا رہا ہے۔ اجلاس میں دوست ممالک کے ساتھ کیے گئے وعدوں کی تکمیل اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے نئے منصوبے بھی پیش کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:مہنگائی کی شرح چھ سال کی کم ترین سطح پر،وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد

تمام متعلقہ وزارتوں کو پیشرفت تیز کرنے کے احکامات دیے گئے، اور اس موقع پر متعلقہ شعبوں کے امور پر اتفاقِ رائے کے ساتھ نئی حکمت عملی مرتب کی گئی۔ ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری کے ذریعے ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے حکومتی کاوشیں مزید تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے