فیصل واؤڈا کی چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات، مسکراہٹوں کا تبادلہ

سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واؤڈا اور پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر کا پارلیمنٹ کی راہداری میں آمنا سامنا ہوا ہے۔

پارلیمنٹ کی راہداری میں دو سیاسی حریفوں فیصل واؤڈا اور بیرسٹر گوہر کا آمنا سامنا ہوا تو سابق وفاقی وزیر نے صحافیوں سے کہا کہ ’میرے بھائی (بیرسٹر گوہر) کو مشکل نہ ڈالا کریں یہ اچھا آدمی ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں:9مئی کی دھول بٹھائیں، چیئرمین پی ٹی آئی نے کمیشن بنانے کا مطالبہ کردیا

آمنا سامنا ہونے پر دونوں نے ایک دوسرے سے مصافحہ کیا جبکہ اس موقع پر دونوں جانب سے مسکراہٹوں کا تبادلہ بھی ہوا۔

 

 

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے