صوفی امن کانفرنس : کشمیری رہنما سردار زبیر خان کو ایوارڈ پیش کیا گیا
پاکستان اسلام آباد میں منعقدہ صوفی امن کانفرنس کے دوران درگاہ بساہاں شریف کے سجادہ نشین پیر علی رضا بخاری نے واشنگٹن ڈی سی میں مقیم کشمیری رہنما سردار زبیر خان کو نمایاں خدمات پر ایوارڈ پیش کیا۔
تقریب میں کشمیر بزنس فورم کے چیئرمین سردار عمران عزیز، پروفیسر عبدالرشید گردیزی، ندیم کھوکھر، سردار صدام، خلیفہ ملک اشفاق سیفی اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔
اس موقع پر پیر علی رضا بخاری نے اپنے خطاب میں کہا کہ سردار زبیر خان نے کشمیری عوام کے حقوق کے لیے عالمی سطح پر جو نمایاں کردار ادا کیا ہے، وہ قابلِ ستائش ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امن اور بھائی چارے کے پیغام کو فروغ دینا صوفی ازم کی اصل روح ہے، اور ہمیں دنیا کے ہر کونے میں اس پیغام کو عام کرنا ہوگا۔

تقریب میں مقررین نے صوفی ازم کے ذریعے دنیا میں امن کے قیام کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کی ضرورت پر زور دیا۔ کانفرنس کے اختتام پر پیر علی رضا بخاری نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس طرح کی تقریبات کشمیری عوام کی جدوجہد کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں