چیف جسٹس  پاکستان نے خاندانی زمین بلوچستان حکومت کو عطیہ کر دی

پاکستان کے 77 یوم  آزادی پر چیف جسٹس  سپریم کورٹ قاضی فائز عیسیٰ اور  ان کے اہل خانہ نے ہزاروں مربع فٹ زمین بلوچستان حکومت کو عطیہ کردی۔

قاضی خاندان نے 31 ہزار 680 مربع فٹ زمین بلوچستان حکومت کوعطیہ کی ،قاضی خاندان نے زمین حکومت کو دینے کے لیے بلوچستان حکومت کو خط لکھ دیا اور اس خط پر چیف جسٹس  قاضی فائز عیسیٰ اور قاضی عظمت عیسیٰ کے دستخط ہیں۔ 

قاضی خاندان کی  طرف سے لکھے  گئے  خط میں بتایا گیا کہ عطیہ کی گئی اراضی زیارت میں قائداعظم ریذیڈنسی کے ساتھ واقع ہے۔ 

خط کے مطابق  اراضی عوام کے مفاد میں بطور انوائرمنٹل سینٹر (ماحولیاتی سینٹر) کے طور پر استعمال کے لیے ہوگی اور قاضی خاندان کی  یہ اراضی 14 اگست سے حکومت کے سپرد کی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے