سول نافرمانی ، پی ٹی آئی احتجاج کی کال کب دے گی ، شیر افضل
بانی پی ٹی آنے نے سول نافرمانی کاعندیہ دیا ہے، پارٹی جو فیصلہ کرے گی من و عن عمل کرینگے ۔ شیر افضل مروت کا بیان سامنے آگیا ۔
پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے ہم کارکنان کے جنازے اٹھا رہے ہیں ان حالات میں مذاکرات ناممکن ہیں۔بانی پی ٹی آنے نے سول نافرمانی کاعندیہ دیا ہے، پارٹی جو فیصلہ کرے گی من و عن عمل کرینگے ۔ مروت کا کہنا تھا کہ میرے خیال کے مطابق جنوری کے وسط میں ایک بار پھر احتجاج کی کال دی جائے گی مگر اس سے قبل گرفتار کارکنان کو رہا کروائیں گے ۔
یہ بھی پڑھیں : عمران خان پر درج مقدموں میں اضافہ ، تعداد 188تک جا پہنچی
ان کا کہنا تھا کہ کے پی میں گورنر راج لگانا ممکن نہیں کیونکہ کے پی اسمبلی میں ہماری دوتہائی سے بھی زیادہ اکثریت ہے ۔ مروت کا پارٹی قیادت پر لگنے والے الزامات کے حوالے سے کہنا تھا کہ موجودہ قیادت نے بساط سے بڑھ کر قربانی دی ،اگر کسی کو شک ہے تو ہماری سیٹ پر آکر بیٹھے ۔ یہاں پرہمیں تمغے نہیں قید و بند کی صعوبتیں ملتی ہیں ۔
شیر افضل مروت نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ باہر بیٹھ کر سوشل میڈیا پر موجودہ قیادت پرتنقید اور گالم گلوچ درست عمل نہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ 26ویں آئینی ترمیم کے حوالے جسٹس منصور علی شاہ کے خط کے نتائج آنے کا انتظار کریں ۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں