عمران خان پر درج مقدموں میں اضافہ ، تعداد 188تک جا پہنچی

عمران خان پر درج مقدموں میں مزید اضافہ ، بانی پی ٹی آئی کے خلاف ملک بھر میں درج مقدمات کی تعداد 188 تک پہنچ گئی ۔ اسلام آباد پولیس کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف 76 مقدمات درج ہیں ۔
وزارت داخلہ اور اسلام آباد پولیس کی الگ الگ رپورٹس میں ملک بھر میں قائم عمران خان کے خلاف درج مقدموں کی تفصیلات سامنے آئی ہیں جن کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے خلاف ملک بھر میں درج مقدمات کی تعداد 188 تک پہنچ گئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : جی ایچ کیو حملہ کیس، بانی پی ٹی آئی پر فرد جرم عائد، عمر ایوب زیر حراست
وزارت داخلہ کے مطابق پنجاب میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف 99 مقدمات درج ہیں۔خیبرپختونخواہ میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف دو مقدمات درج ہیں ۔
اسلام آبادپولیس کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف 74 مقدمات درج ہیں جبکہ ایف آئی اے کی رپورٹ بتاتی ہے کہ عمران خان کیخلاف FIA میں 7 مقدمات / انکوائریز زیر التوا ہیں ۔
وہاں نیب میں عمران خان پر تین مقدمات اور توشہ خانہ فوجداری کیس میں سزا کے خلاف بانی پی ٹی آئی کی اپیل بھی زیر التوا ہے جبکہ رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی پر اکتوبر نومبر دسمبر احتجاج کے تناظر میں بھی مقدمات درج ہوئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے