ریاست مخالف شر انگیز پروپیگنڈا ، مزید 7 ملزمان قانونی شکنجے میں آگئے
ریاست مخالف شر انگیز پروپیگنڈے میں ملوث مزید 7 ملزمان قانونی شکنجے میں ،سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز اور جھوٹے بیانات پر مزید 7ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ۔
ملزمان سوشل میڈیا کے ذریعے ریاست مخالف پروپیگنڈا اور جھوٹا بیانیہ پھیلا رہے تھے ۔کراچی سے تعلق رکھنے والے شرپسندوں میں محمد سہیل، محمد جنید، شیخ محمد احسان، طارق جمیل، سید رضوان، محمد احمد اور بابر عظیم شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : سوشل میڈیا پر ریاستی اداروں سے متعلق پروپیگنڈا
کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی
ذرائع کے مطابق ملزمان مختلف واٹس ایپس گروپس اور ایکس اکاؤنٹس کے ذریعے ریاست مخالف نفرت انگیز پروپیگنڈا پھیلا رہے تھے ۔ ملزمان کو جلد گرفتار کر کے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں